Add Poetry

لقب عتیق

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

بن دیکھے جو تصدیق کرے  اسے صدیق کہتے ہیں
حق ،باطل میں تفریق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

سفرمیں حضر میں دنیامیں قبرحشرمیں
جسے نبی اپنارفیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

راضی ہے اللہ جس سے خوش ہیں رسول بھی
جبریل جس کا طریق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

داخل اسلام ہوئے پہلے سب سے آزادمردوں میں
محبوب لقب عطاء لقب عتیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

ان کا ہی کام ہے کرسکتے ہیں وہی
بولے عمر جب تحقیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

وقف کردیاجان ومال مصطفی کے نام پر
دشمن احمد کوفریق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

ملاہے بلندمرتبہ انبیاء کے بعد جس کو
اپنا معیارآپ تخلیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

سرورکونین کی غلامی میں آنے کی طرف جو
بھٹکے ہوؤں کوتشویق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

پہنچاتی رہی بیٹی غارمیں کھانا بڑی رازداری سے
اولادکی ایسی اتالیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

کافروں سے کہے مارتے ہوکیا تم اسے جو
ہمیں جنت کے لئیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

حب رسول سیکھیے صدیقؔ اس سے اطاعت مصطفی سیکھیے
دین بچانے کی توفیق کرے اسے صدیق کہتے ہیں

Rate it:
Views: 386
25 Mar, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets