Add Poetry

تختِ طاؤس ، مرا تخت ہزارہ تم ہو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

تختِ طاؤس ، مرا تخت ہزارہ تم ہو
میرے شہزادے مری آنکھ کا تارا تم ہو

میں ترے عشق میں شیریں تو کبھی ہیر بنی
تم ہو رانجھا یا ہوفرہاد ، گوارہ تم ہو

میں نے کاٹی ہے ترے پیار میں یہ عمر ر واں
جس کے خوابوں میں سدا وقت گزارا تم ہو

زیست تو تیری امانت تھی ترےساتھ رہی
اور پھر کھیل سمجھ کر جسے ہارا تم ہو

جس کی آغوش میں میرا ہے سفینہ وشمہ
اس سمندر کا مری جان کنارہ تم ہو

Rate it:
Views: 319
03 Mar, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets