Add Poetry

!!!!تجھے دیکھنے کی تمنا ہے دل میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

 تجھے دیکھنے کی تمنا ہے دل میں
کچھ ایسی کسک ہے کچھ ایسی مہک ہے
ہے ایسی مجھے جستجو کہ کہوں کیا
تمیں دیکھنے کی تمنا ہے دل میں
میں تنہائی میں بے سبب مسکرادوں
میں محسوس کرتی ہوں آہٹ تماری
ابھرتا ہے رخ پر مرے اک تبسم
کوئی تو سمجھ جائے احساس مرا
کہاں تم ہو صاحب کہ تم ہی تو مری
حیات فسردہ کی روشن تمنا
تمیں دیکھنے کی تمنا ہے دل میں

Rate it:
Views: 425
22 Nov, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets