Add Poetry

ہمیں ناں مارو ہمیں ناں مارو

Poet: Sayed Faraz Bukhari Summaar By: Sayed Faraz Bukhari, Lahore

ہمیں ناں مارو ہمیں ناں مارو
نئے طلوع کے نئے فرعونوں
روپ تم پھر بھلے بدل لو
حکمرانوں یا حکمرانی کے دعویدارو
ہمیں ناں مارو ہمیں ناں مارو
تم اِس طرف ہو یا اُس طرف ہو
مگر یہ ادراک تم کو ہی گا
کہ ہم تو گلشن کی کونپلیں ہیں
ہمیں مسسل یونہی کچل کے
بہار آَئی تو ہم نہ ہونگے
یقین جانو تم رو پڑو گے
ہماری خاطر ہم سے پہلے
حسین۴بچوں کو دے چکے ہیں
جناح بھی گھٹ گھٹ کے مر گئے ہیں
تم اور جزیہ کیا مانگتے ہو
صبح کو مڑ کے جو تم نے دیکھا
بغیر میرے تمھارے گلشن
ویران ہونگے ویران ہونگے
یقین جانو تم رو پڑو گے
یقین جانو تم رو پڑو گے

Rate it:
Views: 306
31 Aug, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets