Add Poetry

نگاہوں میں اداسی ہے چلے آؤ مرے محبوب

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

نگاہوں میں اداسی ہے چلے آؤ مرے محبوب
خذاں رت پھر سے چھائی ہے چلے آؤ مرے محبوب

تمہارے بن مری دنیا میں تنہائی کا موسم ہے
تمہاری یاد آئی ہے چلے آؤ مرے محبوب

وفائیں جب تمہارے نام کر دیں پھر گلہ کیا ہے
کیوں مجھ سے بے وفائی ہے چلے آؤ مرے محبوب

رکا ہے نہ رکے گا سلسلہ میری محبت کا
وفا کی قسم کھائی ہے چلے آؤ مرے محبوب

تمہاری ہو چکی ہوں میں زمیں اور آسمانوں پر
تو پھر بھی کیوں جدائی ہے چلے آؤ مرے محبوب

ہمیشہ آزماتے ہو مری سچی محبت کو
سدا الفت نبھائی ہے چلے آؤ مرے محبوب

تمہاری منتظر ہوں دیکھ لو اک بار تو ہمدم
محبت کی دہائی ہے چلے آؤ مرے محبوب

Rate it:
Views: 880
16 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets