Add Poetry

اب اکیلا پن مٹا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

صنم تم بھی آ جاؤ نا کہ عید آئی ہے
مجھے سینے سے لگا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

شہر کے شہر جگمگ کر رہے ہیں سارے
نصیب میرے بھی جگا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

سہیلیوں کے ہاتھوں پہ مہندی کے پھول
مہندی مجھے بھی لگا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

چوڑیوں کی کھنک میں ارمانوں کا شور
سُونی کلائیاں سجا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

عید کے چاند نے کی تلخ کلامی مجھ سے
چپ اِسے تم کرا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

چراغوں کو لوہ ہیں میرے چارو جانب
چراغ محبت کا جلا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

کتنے سال گزرے تری جان کے اکیلے نہال
اب اکیلا پن مٹا جاؤ نا کہ عید آئی ہے

Rate it:
Views: 363
25 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets