Add Poetry

ایام جدائی

Poet: سید معروج علی By: سید معروج علی, karachi
Ayaam Judai

ایام جدائی میں وہ قدر وفا سمجھا
بعد از وہ ڈوبنے کے ساحل کی عطا سمجھا

ہے دل میں خدا انساں پھر بھہ ہوئے پتھر دل
نادان اس لئے تو پتھر کو خدا سمجھا

اوروں کی پزیرائی ہم یوں ہی نہیں کرتے
وہ فیل پزیرائی کو رنگ جفا سمجھا

تھی اپنی غلط فہمی کہ اس کی بے رخی کو
ایام امتحاں میں ، میں اس کو سزا سمجھا

وہ بولا پلٹ کر کہ تو میرے نہیں قابل
میں اس کی جدائی جب تدبیر خدا سمجھا

میں تیری محبت میں چند اشک کیا بہائے
دنیا نے مجھے الفت میں تیری فنا سمجھا

معروج انکےدکھ میں سب مجھکودیکھتےہیں
ہر ایک مجھ کو درد جاناں کی دوا سمجھا

Rate it:
Views: 946
12 Jul, 2014
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets