Add Poetry

اشارہ کسی کا

Poet: عثمان احسان By: usman ahsan, liverpool

لٹ گیا بیچارہ غریب دور شرافت میں
گر یہ شرافت ہے تو زرداری بدمعاش ہی اچھا تھا

بجلی بند گیس بند آٹا ناپید، وجہ جو پوچھی تو آئی صدا
کم فہم تجھے معلوم نہیں دور حکومت ہے شرفاء کا

اس بار قسم سے انھیں ووٹ دینے کی ہم نے کی نہیں خطا
مگر پھر بھی یہ پنکچر لگا کے گئے ہیں آ آ

یارو اب تم ہی بتاؤ کسے ٹہراؤں مجرم اس سب کا
نجم سیٹھی کو؟ یا اسے جو علمبردار تھا انصاف کا

ٹھوکریں کھاتا ہے دربدر کی انصاف کے لئیے جو عمرآن
تو کہتے ہیں خواجہ سرا کہ ملا ہے اشارہ اسے کسی کا

عثمان سیکھی تھی جس نے سیاست ضیاء کی گود میں
افسوس ہے وہی تو آج علمبردار جمہوریت کا

Rate it:
Views: 456
08 Jun, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets