Add Poetry

چل دنیا کی بات کریں

Poet: UA By: UA, Lahore

چھوڑ دل ل کی آرزو --- چل دنیا کی بات کریں
چھوڑ ادھوری آرزو --- چل دنیا کی بات کریں
محل خیالوں کے جھوٹے
سپنے جو دیکھے ٹوٹے
آنکھوں میں خواب بسانا کیا چل دنیا کی بات کریں
خیالوں کے محل سجانا کیا چل دنیا کی بات کریں
تلخ و شیریں باتوں میں
جھوٹے سچے وعدوں میں
تیری میری یادوں میں
کیا رکھا دل کی باتوں میں
چھوڑ دل ل کی آرزو --- چل دنیا کی بات کریں
چھوڑ ادھوری آرزو --- چل دنیا کی بات کریں

Rate it:
Views: 309
17 Apr, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets