Add Poetry

تم اکثر یہ کہتے تھے

Poet: M Masood By: M Masood, Nottingham

کسی بھی موڑ
یا شاید کہ اگلے موڑ پر
جدا ہی ہم کو ہونا ہے
تو پھر آؤ
یہیں اپنے اثاثو ں کو الگ کر لیں
یہ جتنے زخم ہیں دل پر
ادھر
میری طرف کردو
کہ
تم اکثر یہ کہتے تھے
یہ سب میری بدولت ہیں
مگر ٹھہرو
ذرا ٹھہرو
یہاں کچھ خواب بھی ہوں گے
جو
مل کر ہم نے دیکھے تھے
سنہرے خواب تم رکھ لو
ادھورے سب مجھے دے دو
کہ میری یوں بھی عادت ہے
مجھے ٹوٹی ہوئی چیزوں سے
اک بے نام الفت ہے

Rate it:
Views: 269
21 Feb, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets