Add Poetry

آ ! کہ ہم سانس کی لے پر کوئی نغمہ لکھیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

آ ! کہ ہم سانس کی لے پر کوئی نغمہ لکھیں
جو نہ لکھا ہو کسی نے وہ فسانہ لکھیں

زندگی پھر سے تجھے موڑ نیا دینے کو
راکھ کے ڈھیر کو بھڑکا ہوا شعلہ لکھیں

بیوفا تجھ کو کہیں کیسے یہ دل مانے گا ؟
کیوں نہ ہم اس کو بھی تقدیر کا دھوکہ لکھیں

رات بھی پڑھ کے جسے خوف سے تھرا جائے
صبح کے چہرے پہ اک ایسا صحیفہ لکھیں

کیوں نہ ایسا کریں کانٹے جو دئیے ہیں تو نے
تیری جانب سے انھیں پیار کا تحفہ لکھیں

چین آ جائے تھکے ہارے دلوں کو جس سے
میرے شاعر آ کوئی ایسا ترانہ لکھیں

روشنی آتی رہے جس سے گذر کے عذراؔ
شب کے رستے میں کوئی خواب دریچہ لکھیں

 

Rate it:
Views: 527
07 Feb, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets