Add Poetry

دل مچلتا ہے کہ دیکھوں تیرا روضہ ایک بار

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

دل مچلتا ہے کہ دیکھوں تیرا روضہ ایک بار
یا محمدؐ اب تو سن لے تو مرے دل کی پکار

میرے حالِ زار سے آقا نہیں تو بے خبر
کیا بتاؤں حال اپنا تجھ پہ سب ہے آشکار

اے شہنشاہِ دو عالم سن کے تیرا ذکرِ خیر
دل مرا فرطِ عقیدت سے جھکا بے اختیار

ذکر کرتے ہیں ترا تا آسماں انس و ملک
چومتی ہے در ترا موجِ صبا دیوانہ وار

تو دلوں کے قفل کھولے ذہن کو بخشے جلاء
اے نبیؐ کے اسمِ اعظم تجھ پہ جان و دل نثار

دل تڑپتا ہے مرا ہر پل اسے تسکین دے
میں اکیلی اور میرے گرد ہیں صدمے ہزار

تیرے گیسو پر نچھاور خود ہے ذاتِ کبریا
تیرے دامن کی مہک سے تو مہکتی ہے بہار

دوسروں کو دے سواری اور خود پیدل چلے
بن ترے ہم نے سنا نہ اب تلک ایسا سوار

اے رسولِ مجتبےٰ ، اے رحمت الالعٰلمین
نام پر تیرے ہزاروں بار ہو عذراؔ نثار
 

Rate it:
Views: 626
22 Jan, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets