Add Poetry

ڈوبتے ہوئے بادبانوں كو بچايا نا خداؤں نے سبھی

Poet: By: Neelam, Lahore

وہ ازل سے ہی كسی اور كا تھا ميرا كب تھا،
فلک پر موجود چاند تھا وہ روشن ستارا كب تھا...

جب بھی بڑھايا ہم ہی نے بڑھايا ہاتھ تمہاری طرف،
تمھيں ہماری طرف ہاتھ بڑھانا گوارا كب تھا..

دنيا ميں چاہنے والے اور بہت ہوں گے تمہيں،
ہم نے تمہيں چاہا تم نے ھميں چاہا كب تھا..

ڈوبتے ہوئے بادبانوں كو بچايا نا خداؤں نے سبھی،
جب بھی ڈوبی ہوں ميں تمہارا سہارا كب تھا..

ہر شب تمہارے انتظار ميں سجائے بازوؤں ميں گجرے،
تم نے كبھی بھی خود كو ميرے لئے سنوارا كب تھا...

لٹا ديا اپنا دل ، اپنی زندگی ، اپنی جان بھی تم پر،
ہم تو صدا تمہارے تھے بس اک تو ہمارا كب تھا..

اعتبار كے ہر موڑ پر وفاؤں سے كھائے دھوكے ہم نے،
كھوئے ہوئے رشتوں ميں صرف تمہارا خسارا كب تھا...

Rate it:
Views: 322
26 Dec, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets