Add Poetry

مجھے جس کی تمنا ہے

Poet: امن وسیم By: امن وسیم, ملتان

مجھے جس کی تمنا ہے وہ راہوں پر نہیں ملتا
ہے ڈھونڈھا جس کو برسوں سے مجھے وہ در نہیں ملتا

یہ دنیا تو ہے چھوٹی سی یہاں ملتے ہیں بچھڑے بھی
مجھے لاکھوں ملے ہیں پر میرا دلبر نہیں ملتا

بڑی مشکل سے پہنچا ہوں میں تیرے شہر میں سنگدل
میں ہر کوچے سے گزرا ہوں پہ تیرا گھر نہیں ملتا

میں سنتا ہوں کہ غیروں سے گلے لگ لگ کے ملتا ہے
بڑابے درد قاتل ہے ہمیں آ کر نہیں ملتا

تم سمجھو یا نہیں سمجھو مگر ہے کھیل قسمت کا
کبھی کھو کر بھی مل جائے کبھی پا کر نہیں ملتا

امن اس دور میں دیکھو محبت ریزہ ریزہ ہے
محبت پہ جو کٹ جائے اب ایسا سر نہیں ملتا

Rate it:
Views: 529
26 Jul, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets