Add Poetry

خوشبو کو قفس میں ڈالوں کیسے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

دل سے تیری یاد کو نکالوں کیسے
خوشبو کو قفس میں ڈالوں کیسے

اُسے ضد ہے سِرک جانے کی
ریت کو مٹھی میں دبا لوں کیسے

خونِ جگر سے سینچا ہے جوگلشن
اپنے ہی ہاتھوں سےجلا لوں کیسے

دھڑکنا بھول گیا تیرے جانے پر
دل تو دل ہے اِسے سنبھالوں کیسے

نگاہِ سوز میں ہے خزاں سی ویرانی
چہرے پہ تبسم کو سجا لو ں کیسے

تجھ سے تقدیر نے ملنے نہ دیا
تیری یاد سے دامن چُھڑا لوں کیسے

سوچتا ہوں دل کے نہاں گوشے میں
تجھے مورت کی طرح چھپا لوں کیسے

اب تو ہر شب ہی شبِ اداسی ہے
جہان ِ سوزمیں دل کولگا لوں کیسے

یہ اشک نہیں تیری یاد کا موتی ہے
پلکوں سے گرا کر مٹی میں مِلا لوں کیسے

ابھی خواب ادھورا ہےکہ خود کو
نیند کی آغوش سے جگا لوں کیسے

ہو ناز تجھے دلِ ناداں کے جنوں پر
تیرے دل میں رضا وہ جگہ لوں کیسے
 

Rate it:
Views: 337
26 Jul, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets