Add Poetry

دیکھ لوں روضہ شہ دیں

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

ہو کرم ایسا شہِ دیں
دیکھ لوں روضہ شہِ دیں

ہوں بُرا گرچہ بہت
آپ کا ہوں یا شہِ دیں

نخلِ اُلفت دل میں ہو
آپ کا بڑھتا شہِ دیں

دم قدم سے آپ ہی کے
ہے بھلا میرا شہِ دیں

زُلفِ والا کی مہک سے
راستہ مہکا شہِ دیں

نام لیواوں سے ہر اِک
دُور ہوں غم یاشہِ دیں

ہو مُشاہدؔ پر عنایت
دیکھ لے روضہ شہِ دیں

Rate it:
Views: 227
05 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets