Add Poetry

گلشن گلشن جلوہ جلوہ

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

پتہ پتہ ، بوٹا بوٹا
تارا تارا ، روشن روشن

صدقہ صدقہ ، اُن کا اُن کا
بوئے زلفِ شاہِ دنیٰ سے

کوچہ کوچہ ، مہکا مہکا
دل سے ظلمت کوسوں بھاگی

چہرہ چہرہ ، اُجلا اُجلا
اُن کے تبسم کے صدقے سے

غنچہ غنچہ ، چٹکا چٹکا
ہے یہ قدوم ناز کی برکت

صحرا صحرا ، لالہ لالہ
فاراں سے توحید کا ہر سو

نغمہ نغمہ گونجا گونجا
ٹھہر مُشاہدؔ تیرا نصیبہ
چمکا چمکا چمکا چمکا

Rate it:
Views: 394
13 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets