Add Poetry

سایۂ زُلفِ رحمت

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

جبینِ مصطفیٰ پر ہے بندھا سہرا شفاعت کا
بھروسہ روزِ محشر ہے شہِ کوثر کی رحمت کا
گلے میں طوق گستاخوں کے ہوگا یارو! لعنت کا
ملے گا اُن کے دیوانوں کو سایہ زلفِ رحمت کا
مچی دنیا کے بُت خانوں میں اس دم کھلبلی یارو!
لگایا نعرہ جب فاران سے آقا نے وحدت کا
ہے پتھر میں بھی نقشِ پا مرے سرکار کا واضح
اے اندھے منکر اندازہ کر اعجازِ نبوت کا
ہے خود قرآن میں اللہ نے فرمائی نعت اُن کی
کرے گا حق ادا پھر کوئی کیسے اُن کی مدحت کا
نداے ’’یارسول اللہ‘‘ لگاتے ہی رہیں گے ہم
جلانا تجھ کو نجدی ہے وطیٖرہ اہلِ سنّت کا
صداقت میں، عدالت میں، سخاوت میں، شجاعت میں
ہے شہرہ چارسُو، آقا ترے چاروں کی عظمت کا
درِ احمدسے نسبت ہے ، رہے گی اور فزوں ہوگی
ہے مارہرہ شریف اک اعلیٰ مرکز اُن کی نسبت کا
مشاہدؔ نعت لکھّے گا تری اوقات ہی کیا ہے
سلیقہ تُجھ کو بخشا ہے رضا نے اُن کی مدحت کا
٭
 

Rate it:
Views: 273
07 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets