Add Poetry

فرصت کہاں تھی مونس و غمخوار ڈھونڈتے

Poet: صہیب اکرام By: صہیب اکرام, لاہور

فرصت کہاں تھی مونس و غمخوار ڈھونڈتے
گزری ہے بس کہ عمر در‏یار ڈھونڈتے

میں ڈھونڈتا ہوں راحت و فرصت کی ساعتیں
رہتے ہیں مجھ کو رنجش و آزار ڈھونڈتے

شب بھر رہی ہے لمحۂ تسکین کی تلاش
اور دن گيا ہے سایۂ دیوار ڈھونڈتے

یہ صورت‏ خراب، یہ حالات دیکھیے
پھرتے ہیں رہ میں نامۂ دلدار ڈھونڈتے

اس عالم فریب میں کھوئی تھی جو صہیب
ہم رہ گئے وہ ساعت دیدار ڈھونڈتے
 

Rate it:
Views: 357
09 Sep, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets