Add Poetry

در مدح حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 ہو تم نقش آئینہ گر غوث اعظم 
مرے، مالک بحر و بر غوث اعظم

دو عالم کے ہیں راہبر غوث اعظم
طریقت کے ہیں تاجور غوث اعظم

شریعت میں ہے محی دیں ذات ان کی
حقیقت میں ہیں یہ مگر ،“ غوث اعظم “

ہے کس اوج پر یہ پھریرا تمھارا
نہ پائی کسی نے خبر غوث اعظم

تمھارے گدا اولیائے جہاں ہیں
مسلم تمھارا اثر غوث اعظم

نہ دیکھا ، نہ دیکھا، نہ دیکھا ، نہ دیکھا
کسی میں تمھارا ہنر غوث اعظم

وہ ڈوبے ، وہ ڈوبے بدور اولیں کے
نہ ڈوبے تمھارا قمر غوث اعظم

تمھارا ہوں بندہ ، تمھارا گدا ہوں
تمھی ہو مرے چارہ گر غوث اعظم

ہو عقدہ کشائی مری اب خدارا 
نہ پھیرو مجھے در بدر غوث اعظم

ہم ایسے فقیروں کی دولت یہی ہے
نہ چھوٹے ترا سنگ در غوث اعظم

تمھارے غلاموں کو کچھ حشر کا اب
نہیں باقی خوف و خطر غوث اعظم

جو پایا ہے میں نے، وہ پایا ہے ان سے
جہاں میں مرا کرو فر غوث اعظم

فقیروں کا ہے آسرا تیری نسبت
تری یاد زاد سفر غوث اعظم

نہ باقی رہے گی ذرا کوئی الجھن
کریں چشم رحمت اگر غوث اعظم

نہیں ہیں کسی طور واللہ  نہیں ہیں
مرے حال سے بے خبر غوث اعظم

مرے سر پہ سایہ فگن، دیکھئے  ہیں
ادھر شاہ اجمیر، ادھر غوث اعظم

ترا نام عقدہ کشا ہے ہمارا
تری یاد قوت جگر غوث اعظم

رہے تیری چشم عنایت ہمیشہ
ترے رومی ء زار پر “ غوث اعظم “

Rate it:
Views: 492
28 Apr, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets