Add Poetry

درد والو دوائیں مدینے میں ہیں

Poet: imran Gohar By: imran Gohar, Faisalabad

رحمتوں کی گھٹائیں مدینے میں ہیں
کیف کرتی فضا ئیں مدینے میں ہیں

جھومتے ہیں نظارے وہاں دم بہ دم
رقص کرتی ہوائیں مدینے میں ہیں

مشکلوں کے بھنور میں کنارہ ہیں وہ
دور ہوتی بلائیں مدینے میں ہیں

بے وجہ در بدر ڈھونڈتے ہو کہاں
درد والو دوائیں مدینے میں ہیں

جو بھی چاہے کوئی مانگنا مانگ لے
پوری ہوتی دُعایئں مدینے میں ہیں

آؤ گوہر چلیں خالی کاسہ لئیے
بے تحاشہ عطائیں مدینے میں ہیں

Rate it:
Views: 254
03 Jan, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets