Add Poetry

کتنا مبارک مہینہ رمضان آیا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

کتنا مبارک مہینہ رمضان آیا
ڈھیروں رحمتوں کا پیغام لایا

شیاطین کو کر دیا گیا پابند سلاسل
اہل ایمان کو ملنے بلند مقام آیا

افراتفری کا اک سماں بپا تھا
آخر برکتوں کا سلسہ شاندار آیا

سمیٹ لو نیکیاں ان ہی دنوں میں
گناہوں کو دھونے ماہ صیام آیا

یہ وُہی مہینہ ہے جس میں مسلمانوں
پاس ہمارے رب کا پاک کلام آیا

Rate it:
Views: 389
25 Aug, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets