سعودی عرب اور قبرص کے درمیان ویزہ فری معاہدے پر اتفاق

Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah
Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah

ریاض۔26اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے قبرصی ہم منصب ڈاکٹر کونسٹانٹینوس کومبوس کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کےدرمیان ویزہ فری معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ دلچسپی کے اموراور عالمی حالات پربھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتکاروں اورشہریوں کے لیے ویزہ فری کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر جمہوریہ قبرص میں سعودی عرب کے سفیر خالد الشریف اور وزارت خارجہ میں جنوبی یورپی ممالک کے ڈائریکٹر احمد الخیمس بھی موجود تھے۔

واضح رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے لیے شنگن ویزے کی مدت 5 برس کرنے پر اتفاق کیا گیا ہےجس کے تحت سعودی شہریوں کو 5 برس کےلیے شینگن ویزہ جاری کیا جائے گا۔