چیئرمین ایف بی آر سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات،تمباکو پر ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

Chairman FBR
Chairman FBR

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد نے منگل کے روز ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ وفد ڈبلیو ایچ او ہیڈ کوارٹر کے کنسلٹنٹ رابرٹو ایگلیسیاس اور ٹریک اینڈ ٹریس کے ماہر سا نتیاگو کیریلو پر مشتمل تھا۔ملاقات میں ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران تمباکو پر ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں تمباکو کے سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ اور تمباکو کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے حوالے سے درپیش آپریشنل چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔