پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا

World Book Day

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں 23 اپریل کو عالمی یومِ کتاب منایا جائے گا۔اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ذیلی ادارے (یونیسکو )کے زیر اہتمام عالمی یومِ کتاب تقریباً بیس برسوں سے ہر سال منایا جا رہا ہے۔

جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے دور میں کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں یہ دن کلیدی کردار کا حامل ہے۔ عالمی یوم کتب کی مناسبت سے ملک بھت میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو کتاب اور کتب بینی کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔