صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں

صدرمملکت

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پرصدرمملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں۔

سپیکر اورمہمانوں کی گیلری میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، غیرملکی سفیر، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ شخصیات موجود رہیں۔ غیرملکی سفیروں نے ہیڈفون لگاکرصدر مملکت کے خطاب کو توجہ سے سنا۔