پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی مذمت کی ہے اوران پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق باجوڑ میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران پی پی پی امیدوار کو نشانہ بنانا تشویش ناک ہے،

خیبرپختونخوا حکومت ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ جبروتشدد اور دہشت گردی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔