بولیویا، بس حادثے میں 5 افراد ہلاک

Bolivia
Bolivia

لاپاز۔17اپریل (اے پی پی):بولیویا میں ایک بس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ بولیویا میں ایک بس ہائی وے پر ٹکرا گئی اور 20 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں گرنے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مزید کہا گیاکہ سانتا کروز کے محکمہ کوائن کے قصبے میں ایمرجنسی اور پولیس اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔بس چلانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق، بس جنوب مغرب میں پوٹوسی کے محکمہ سے سانتا کروز ڈی لا سیرا شہر کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔