وفاقی وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

Interior Minister Mohsin Naqvi
Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےخیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔

افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔