مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے ،تنازعے کے فریق تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ

UN Secretary General
UN Secretary General

اقوام متحدہ ۔16اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر اور خطے کے لوگوں کو ایک تباہ کن جنگ کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔العربیہ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے تمام فریقوں سے انتہائی تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشیدگی پر قابو پایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو خطے اور نہ ہی دنیا میں مزید جنگوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔