وزیر اعلی مریم نواز شریف کا حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Chief Minister Maryam Nawaz
Chief Minister Maryam Nawaz

لاہور۔12اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے واقعہ پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔