وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ،عید کی مبارکباددی

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباددی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےمولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکبادیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاکی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی۔