میئر کراچی کی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد

Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab

کراچی۔ 10 اپریل (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عید الفطر پر مسلمانوں بالخصوص اہل کراچی کو مبارکباد دی۔ بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ یہ ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور دیرپا امن بالخصوص کراچی کے لیے دعا کریں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ شہر ہمارے خوابوں اور امنگوں کی منزل ہے اور ہم سب کو مل جل کر رہنا چاہیے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں غریبوں اور ناداروں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹ سکیں۔