پاکستان میں کینیا کی ہائی کمشنر کی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری سے ملاقات

Comstec
Comstec

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):پاکستان میں کینیا کی ہائی کمشنر نیامبورا کاماؤ نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ذیلی ادارہ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے یہاں ملاقات کی۔ کامسٹیک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل نے ہائی کمشنر کو مسلم اقلیتوں کے لیے کامسٹیک کے خصوصی پروگرام کے بارے میں بتایا۔ یہ پروگرام کامسٹیک ریسرچ فیلوشپ پروگرام مسلم اقلیتوں کے لیے غیر او آئی سی ممالک کے لئے ہے۔

کینیا کی ممباسا کاؤنٹی کے لیے کامسٹیک فیلوشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں اس وقت تین طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ہائی کمشنر نے کامسٹیک کی کوششوں کی تعریف کی اور ممباسا کاؤنٹی کے لئے پروگرام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فریقین نے مستقبل میں مزید پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔