پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریمپ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد

Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے زیر اہتمام باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور میں ریمپ سیفٹی آگاہی سیشن اور فارن آبجیکٹ ڈیبرس واک کا اہتمام کیاگیا۔ بدھ کوسول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے افسران، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ، ایئر لائنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ سیشن اور واک کا مقصد ریمپ سیفٹی پروٹوکول اور (ایف او ڈی) کے خطرات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ یہ مشقیں ہوائی اڈے پر حفاظتی اقدامات اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔