سیالکوٹ، کوسٹر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق شوہر زخمی

جوہرآباد،وادی سون کے علاقے پنج پیر موڑ کے قریب گہری کھائی میں جا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14افرد جاں بحق ، 12افراد شدید زخمی ہو گئے

سیالکوٹ۔2مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈسکہ روڈ پر چنا سپورٹس کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی،

کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 45 سالہ سائرہ زوجہ شوکت علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا 48 سالہ شوہر شوکت شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار دونوں میاں بیوی کا تعلق سمبڑیال سے ہے۔