ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ندیم جان

Dr. Nadeem Jan
Dr. Nadeem Jan

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہےکہ پیر سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پیر کو قومی انسداد پولیو مہم پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیر سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ پولیو کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔پولیو کے خاتمے کیلئے علماء کرام، سول سوسائٹی اور میڈیا اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔