کانگو میں بارشوں اور سیلاب سے 300افراد ہلاک

Rains and floods

برازاویلے۔6جنوری (اے پی پی):کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو میں سماجی امور، انسانی ہمدردی کے کاموں اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹینگا متوشیائی نے میڈیا کو بتایا کہ کانگو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 43,750 مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صفائی اور صاف پانی کی کمی سے منسلک وبائی امراض کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کانگو کے حکام سے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیاہے۔