حافظ طاہر محمود اشرفی آج انسداد پولیو کی قومی مہم کا افتتاح کریں گے

Tahir Mahmood Ashrafi

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،مشرق وسطی و اسلامی ممالک وچیئرمین پاستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج4جنوری بروز جمعرات دن 12بجے، دفتر پنجاب انسداد پولیو پروگرام میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر انسداد پولیو کی قومی مہم کا افتتاح کریں گے،

ترجمان کے مطابق اس موقع پر حافظ طاہر محمود اشرفی پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔