کانگو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک

کانگو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک

کنشاسا۔28دسمبر (اے پی پی):افریقی ملک کانگو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے کیو و کے صوبائی گورنر کے دفتر کے مطابق صوبے کے دارالحکومت بوکاوو میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ متاثرین کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کانگو میں ستمبر سے مئی تک عموما سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے اور اکثر اس کے تباہ کن اثرات ہوتے ہیں۔