علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ،وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا


گوجرانوالہ کے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریفائنری کے آگ والے حصے میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود ہے۔ آتشزدگی

کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

آئل ریفائنری میں آتشزدگی: چار افراد جاں بحق تین زخمی

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ریفائنری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ  ریفائنری کے عملے کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں