پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان چارت اسالنکا ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے لیے بطور کپتان یہ دوسری سیریز ہے۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں انہوں نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سری لنکا اس میچ سے پہلے اپنے آخری 10 میں سے 7 او ڈی آئی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان اپنے آخری 14 میچز میں سے 10 میچ ہارا ہے۔