سوشل میڈیا پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی زیر گردش خبریں, وزار ت خزانہ کی وضاحت آگئی

image

سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی  زیر گردش خبریں جعلی قرار ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن  بھی جعلی قرار دیدیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔حکام نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں غلط ہیں ، اس حوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ شب  مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 ،10 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

Fake Press Release is circulating on Social Media. Actual press release is attached.

— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.