دھرمیندر تو اولاد کی وجہ سے شرمندہ ہو گئے تھے۔۔ وہ وقت جب سنی دیول نے دوسری اداکارہ سے شادی کرنے کی کوشش کر لی تھی، اداکار کی اہلیہ نے کیا کیا تھا؟

image

مشہور اداکاروں کی زندگی ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہے، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں، جو کہ اپنےدلچسپ انداز کی بدولت وائرل ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکار سنی دیول اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کافی چرچہ میں ہیں، سینئر ہونے کے ناطے اگرچہ ان کی فلم انڈسٹری میں کافی مقبولیت ہے، مگر ایک وقت تھا جب سنی دیول شدید مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔

دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ ان کی پرانی محبت ایک بار پھر ان کی زندگی میں داخل ہو رہی تھی، ایسے وقت میں جب وہ شادی شدہ زندگی میں خوش تھے اور باپ بھی بن چکے تھے۔

لیکن شادی شدہ زندگی خطرے میں پڑنے والی تھی خود والدین بھی سنی دیول سے دور ہوتے جا رہے تھے کیونکہ سنی دیول اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ دکھائی دینے لگے تھے۔

ڈمپل کپاڈیہ کی شادی مشہور اداکار راجیش کھنہ سے ہوئی تھی، لیکن شادی بالآخر طلاق پر ختم ہوئی، ایک وجہ یہ بھی تھی کہ دونوں کے درمیان عمر کا کافی فرق تھا اور دوسری بڑی وجہ یہ تھی کہ جب راجیش کھنہ کی فلمیں چلنا کم ہو گئیں تو وہ غصے میں آجاتے اور دماغی طور پر اس طرح ہو گئے تھے کہ اہلیہ سے بُرا برتاؤ کرنے لگے۔

طلاق کے بعد جہاں ڈمپل کپاڈیہ الگ ہوئیں وہیں وہ سنی دیول کے بھی قریب آتی جا رہی تھیں۔ خود سنی دیول اہلیہ کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے اور دونوں کی شادی خاندان نے کرائی تھی یہی وجہ تھی کہ اگر یہ شادی ٹوٹتی تو خاندان بھی ٹوٹ جاتا۔

جبکہ یہ بھی ایک وجہ تھی جب دھرمیندر بیٹے کی نجی زندگی کو لے کر پریشان ہو گئے تھے کیونکہ بیٹے کو مشکل میں دیکھ کر خود والد بھی تکلیف میں تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول اور ڈمپل کی شادی کی خبریں بھی زیر گردش تھیں، تاہم یہ خبر محض خبر ہی رہی۔

نجی زندگی میں پیدا ہونے والی مشکلات کی وجہ سے دھرمیندر شدید پریشان تھے، تاہم وہ اس لیے بھی خوش تھے کہ ان کی بہو یعنی سنی دیول کی اہلیہ پوجہ دیول سمجھدار بہو ثابت ہوئیں، اور ایک دوسری عورت کی موجودگی میں نہ صرف اپنے شوہر کو بچایا بلکہ سب کا اعتماد بھی جیتا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.