مائیں بہنیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔۔ گلی میں برقع اوڑھے خاتون کے سامنے دو ڈکیت آ گئے، خاتون نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو جاتی ہیں، جن میں کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک برقع اوڑھے خاتون سڑک پر بچوں کے ہمراہ گھر کی جانب رواں دواں تھی۔

معمولی سا برقع اوڑھے ہاتھ میں سامان لیے اور دوسرے ہاتھ میں بچے کا ہاتھ تھامے یہ خاتون ممکنہ طورپر بچوں کی ماں معلوم ہو رہی تھی۔

تاہم خاتون کو بیچ سڑک پر اُس وقت حیرانی کا سامنا ہوا جب دو ڈکیت اچانک اس کے سامنے آ گئے۔ صورتحال اُس وقت پریشان کن ہو گئی جب اچانک ملزمان نے خاتون کو روک لیا۔

روکتے ہی خاتون کے ہاتھ میں موجود شاپر کو چانچنا شروع کیا اور پھر خاتون سے نقدی اور رقم چھیننے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے کانوں میں موجود بالیاں نکال کر دے دیں۔

مسلحہ ملزمان کو دیکھ کر خاتون پہلے ہی سہم گئی تھی اور پھر ڈکیتوں کے کہنے پر گلے میں موجود چین بھی دے دی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.