گھر میں کوئی لڑکی اسکول نہیں گئی۔۔ فردوس عاشق اعوان نے پہلی بار اپنے خاندان کے بارے میں کیا انکشافات کردیے؟

image

"میرے گھر میں بہت سختی تھی۔ جب میں چھوٹی تھی تب گھر میں کوئی بچی اسکول نہیں جاتی تھی۔ لڑکوں کو بھی اس لئے پڑھایا جاتا تھا کہ وہ کما سکیں جبکہ لڑکیوں کی پڑھائی کا تو کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا تھا"

یہ کہنا ہے معروف سیاست دان فردوس عاشق اعوان کا جو تحریک انصاف کی سرگرم رکن ہونے کے علاوہ سابق مشیر بھی ہیں۔ حال ہی میں فردوس عاشق نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چند باتیں کی جو اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم یہاں بتا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انھیں شادی وغیرہ کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن پڑھائی ختم ہونے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد گھر والوں نے ان کی شادی رشتے دار سے طے کردی۔ فردوس نے اپنے ہونے والے شوہر سے صرف اتنا کہا کہ وہ اپنے کام اور زندگی کے مشن پر سمجھوتہ نہیں کرسکتیں اور انھیں اس بات کے لئے شوہر کی سپورٹ چاہیے۔ چونکہ ان کے شوہر نے ان کا ساتھ دیا لہذا شادی ہوگئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو ڈاکٹر بن رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ شروع سے پڑھائی میں بہت لائق تھیں اور ہمیشہ ٹاپ کرتی تھیں۔ جبکہ ان کی بہنیں ان سے آج بھی ڈرتی ہیں لیکن جب ملتی ہیں تو ان کا فون چھپا دیتی ہیں کہ اب یہ فیملی ٹائم ہے اس میں کوئی کام کی بات نہیں ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شادی میں ایک دوسرے کو سمجھنا پڑتا ہے لیکن غلط بات وہ نہیں مانتیں جبکہ کرکٹ سے انھیں بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ کچھ عرصہ پہلے انھوں نے کھانا پکانا بھی سیکھ لیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.