پولیس آگئی تو آدمی نے خود کو کیسے چھپایا؟ وائرل تصویر کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی

image

گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر ایک ایسی تصویر گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کسی عمارت کی کھڑکی کے اوپر کھڑا ہے جب کے پولیس نیچے کھڑکی سے اسے تلاش کررہی ہے۔ اس دلچسپ تصویر کے پیچھے دراصل حقیقی کہانی ہے جو ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتا رہے ہیں۔

یہ واقعہ برطانیہ کے شہر لیورپول میں پیش آیا جس میں 32 سالہ ایٹمنڈ لیکا کو بھنگ کے فارم پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ایٹمنڈلیکا نے خود کو بچانے اور پولیس کو چکمہ دینے کے لئے چال چلی اور کھڑکی کے اوپر کھڑا ہوگیا تاکہ پولیس اسے ڈھونڈ نہ سکے۔ البتہ کیمرے کی آنکھ سے خود کو نہ بچا سکا۔

بھنگ کے پودے برآمد

پراسیکیوٹر نے عدالت میں وضاحت کی کہ بھنگ کے فارم کی اطلاع اس وقت دی گئی جب ملزم نے ایک تالہ بنانے والے کو دروازہ تبدیل کرنے کے لیے بلایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے اڈے سے تلاشی کے دوران کم سے کم 200 بھنگ کے پودے بر آمد ہوئے۔ جبکہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے کئی دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ لوگوں نے ملزم کی عقل کو داد دی جبکہ کچھ کے مطابق جرم کی نوعیت سنگین ہے اس لئے اسے فراموش نہیں کرنا چاہیے اور ملزم کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.