بچوں کو فیل نہیں کرتے کیونکہ ۔۔ جاپان کی ترقی کے کچھ خفیہ راز جو انہیں دنیا سے الگ بناتے ہیں

image

امریکا کے ایٹم بم کا سامنا کرنے کے بعد ترقی کی منازل طے کرنے والا جاپان آج پوری دنیا کیلئے مثال ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو ایمانداری کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔

آیئے آپ کو جاپان کی چند خصوصیات بتاتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آج پوری دنیا کیلئےمثال بنا۔جاپان میں پہلی جماعت سے لے کر تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ایسا سبجیکٹ بھی پڑھاتے ہیں جس میں انہیں روزمرہ کے معاملات اور لوگوں کے ساتھ برتاؤ کی اخلاقیات کے بارے میں سمجھایا اور بتایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں پہلی جماعت سے تیسری تک بچوں کو فیل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے کیونکہ ان چھوٹے بچوں کی تعلیم کا مقصد ان کی تربیت اور ان کی شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے۔

جاپانی دنیا کی امیر ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کے گھر میں کام کاج کیلئے نوکر اور خادم کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا۔ ماں باپ ہی بچوں اور گھر کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

جاپان میں ہر بچہ اپنا دانت صاف کرنے والا برش بھی اسکول ساتھ لیکر جاتا ہے، اسکول میں کھانے پینے کے بعد ان سے دانت صاف کرائے جاتے ہیں، اپنے بچپن سے ہی ان کو اپنی صحت کا خیال رکھنے والا بنایا جاتا ہے۔

جاپانی بچے روزانہ اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کرتے ہیں، اس مشق کا مقصد انہیں اخلاقی طور پر متواضع بنانا اور عملی طور پر صفائی پسند بنانا ہوتا ہے۔ اسکولوں میں اساتذہ اور منتظمین کھانے کا معیار جانچنے اور بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے طلباء سے آدھا گھنٹہ پہلے کھانا کھاتے ہیں۔

جاپان میں صفائی کا کام کرنے والے کو ایک خاص نام سے پکارا جاتا ہے اور اس کی تنخواہ امریکی ڈالر میں 5000 سے 8000 کے درمیان رہتی ہے۔ اس ملازمت کیلئے امیدوار باقاعدہ زبانی اور تحریری امتحان پاس کرتے ہیں۔

جاپان میں گاڑیوں، ریسٹورنٹس اور بند مقامات پر موبائل استعمال نہیں کیا جاتا۔ جاپان میں سائلنٹ موڈ پر لگے موبائل کو ایک خاص نام دیا جاتا ہے جس کا مطلب اخلاق پر لگا ہونا بنتا ہے۔

جاپان میں اگر آپ کسی کھلی دعوت یا بوفے ڈنر پر چلے جائیں وہاں پر بھی یہی دیکھیں گے کہ لوگو اپنی پلیٹوں میں ضرورت کے مطابق ہی کھانا ڈالتے ہیں۔ پلیٹوں میں کھانا بچا چھوڑنا جاپانیوں کی عادت نہیں ہے۔

جاپان میں سال بھر گاڑیوں کی اوسط تاخیر 7 سیکنڈ تک ہوتی ہے۔ جاپانی وقت کے قدردان لوگ ہیں اور منٹوں سیکنڈوں کی بھی قیمت جانتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.