گھر میں جو پکا ہو وہ بانٹ دیتے ہیں اور ۔۔ مصر میں رمضان میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

image

رمضان المبارک میں کسی روزہ دار کوافطاری کروانے کا بھی اجر و ثواب ہوتا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمان دوسرے روزہ داروں کا روزہ افطار کروانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم مصر میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں صدیوں سے روزہ افطار کروانے کی روایت چلی آرہی ہے۔

زیدبن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے کسی روزہ دار کو افطارکروایا تو اس شخص کو بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا ثواب روزہ دار کے لئے ہوگا اور روزہ دار کے اپنے ثواب میں کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں اگر کسی روزہ دار کو افطار کروایا جائے تو ایک تو یہ کہ اس سے گناہ معاف ہوتے ہیں، دوسرا یہ کہ یہ جہنم سے نجات کا ایک سبب بنے گا اور تیسرا یہ کہ افطار کروانے والے کو روزہ رکھنے والے کے برابر ثواب ملے گا۔

حضور ﷺنے تو فرمایا کہ اس ثواب کو پانے کے لئے پیٹ بھر کھلانا بھی ضروری نہیں، اگر کسی نے ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی یا ایک گھونٹ دودھ بھی پلایا تب بھی اس کو یہی اجر حاصل ہوگا یعنی روزہ دار کے ثواب کے برابر ثواب اس کھجور کھلانے والے کو ملے گا۔

اب آپ کو مصر کے بارے میں بتائیں تو مصر کے ایک علاقے میں صدیوں سے ایک خوبصورت روایت چلی آرہی ہے جہاں گلیوں میں دسترخوان لگتے ہیں، جس گھر میں جو پکا ہے وہ افطاری سے پہلے دستر خوان کی زینت بنتا ہے، راہگیر، مسافر اہل محلہ سب مل کر روزہ افطار کرتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.