لسبیلہ:مسافرکوچ گہری کھائی میں جاگری،40افراد جاں بحق

image

 لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لسبیلہ کے قریب بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جا گری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کھائی میں گرتے ہی کوچ میں آگ لگ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق  حادثے کی شکارکوچ سے40 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔حادثے کی شکار کوچ میں 48افراد سوارتھے۔مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی۔

حادثے کی جگہ سے4زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا گیا۔ زخمیوں ٓ میں دوکو کوئٹہ اور2کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نےبیلہ کوچ حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.